امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر بارک اوباما نے 2016 کے صدارتی انتخابات
کے دوران سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے سرورز اور ای میلز کی سائبر ہیکنگ
میں ملوث ہونے کی وجہ سے روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ان کے اعلی حکام پر
پابندی لگا دی
اور 35 روسي حکام کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔امریکی وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں واقع روسي سفارت خانے اور سان فرانسسکو میں واقع قونصل خانے سے 35 سفارت کاروں کو نکال دیا ہے۔انہیں 72 گھنٹے کے اندر اندر خاندان سمیت امریکہ چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔